نیشنل

ہندو لڑکی سے دوستی پرمسلم نوجوان پرحملہ۔ کرناٹک میں مقدمہ درج

بنگلوروا: ریاست کرناٹک میں ایک مسلم طالب علم پر مبینہ طور پر ہندو برادری کی ایک لڑکی سے دوستی کرنے پر اس کے ہم جماعت کے ساتھیوں نے حملہ کیا۔ یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت بنگلورو سے تقریباً 300 کلومیٹر دور کرناٹک کے سلیا قصبہ میں پیش آیا۔ محمد سیف نامی جس طالب علم پر حملہ کیا گیا اس نے منگل کو پولیس کے پاس پہنچ کر اپنے ہم جماعتوں کے خلاف شکایت درج کروائی جنہوں نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے بات کرنے پر اسے مارا پیٹا تھا۔ جنوبی کنڑا ضلع کے ایس پی رشی کیش سوناوانے نے بتایا کہ ہندو طبقہ کی لڑکی سولیا سے دوستی کرنے پر ایک مسلم نوجوان محمد صنیف کو اس کے ہم جماعتوں نے زد و کوب کیا۔ ملزمان دیکشت، دھنوش، پراجوال، تھانوج، اکشے، موشیت، گوتم اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button