تلنگانہ

کویتا کا اپنے والد اور بھائی کے ویڈیوز کے ساتھ جذباتی ٹویٹ

حیدرآباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ کی دختر و بی آر ایس رکن قانون سبز کونسل کویتا نے اپنے والد اور بھائی کے تعلق سے ایک جذباتی ٹویٹ کیا ہے۔

 

انھوں نے اس سلسلے میں دو ویڈیوز پوسٹ کئے۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرے دل میں میرے والد کے لیے ہیرو کی طرح کی فیلنگ ہے،کسی بھی شخص کے لیے اس کی زندگی میں ایک ہی ہیرو ہوتا ہے اور میرے والد میرے ہیرو ہیں۔

 

ایک اور ویڈیو ان کے بھائی اور بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ کا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا کے ٹی آر کی تصویر کو چوم رہا ہے اس کے نیچے کویتا نے کیپشن لکھا بے شمار محبتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button