این آر آئی

ریاض ٹریفک: اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی اور آن لائن ڈیوٹی پر غور

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض پہر میں ٹرافک کا اژدھام میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔ خصوصاُ جب سے خواتین کو گاڑی چلانے کا لائسنس جاری ہوا ہے سڑکوں پر گاڑیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی دارلحکومت ریاض میں محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل منصور الشکرۃ نے کہا ہے کہ’ ریاض میں ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی اور بعض اداروں کےلیے آن لائن ڈیوٹی نظام اپنانے پرغور کیا جا رہا ہے۔‘

الاخباریہ چینل کے مطابق کرنل منصورالشکرۃ نے کہا کہ ’محکمہ ٹریفک ریاض میں اژدحام کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا‘۔  ’ورکشاپ ریاض کی شاہراہوں پر ٹریفک سلامتی کا معیار بلند کرنے، ٹریفک کو رواں دواں کرنے اور رکھنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گا‘۔

محکمہ ٹریفک کے ترجمان نے کہا کہ ’ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ٹریفک اژدحام کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسکولوں کے اوقات تبدیل کیے جائیں۔ کالجوں اور جامعات میں تعلیم کا نیا نظام الاوقات جاری ہو جبکہ بعض کمپنیوں و اداروں اور سرکاری محکموں کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ آن لائن ڈیوٹی سسٹم رائج کریں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ریاض میٹرو پروجیکٹ کے تناظر میں شہر کی بعض شاہراہوں کی تنظیم نو ہونی چاہیے‘۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ورکشاپ میں وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور، کنگ سعود یونیورسٹی، امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، امیر نایف یونیورسٹی برائے علوم سلامتی اور ریاض ڈیولپمنٹ رائل اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوں گے‘۔

ریاض میں مٹرو ریل کا کام جو بڑے طویل عرصہ سے جاری مکمل ہوجائے تو ریاض کی سڑکوں پر ٹرافک کے اژدھام میں کمی آسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button