نیشنل

امیت شاہ نے اذاں کی آواز سن کر اپنی تقریر روک دی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 6 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی وزیر امیت شاہ نے  چہارشنبہ کو کشمیر کے بارہمولہ میں جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر اس وقت کچھ دیر کے لئے روک دی جب قریب کے ایک مسجد سے اذان شروع ہوئی۔امیت شاہ کی تقریر شروع ہوکر 5 منٹ گزرے تھے کہ بی جے پی لیڈر نے تقریر روکی اور پوچھا کہ کیا مسجد میں کچھ ہو رہا ہے؟ اسیج پر کسی نے بتایا کہ اذان ہورہی ہے، تب امیت شاہ نےتقریر روک دی۔ اور اذاں کی آواز ختم ہونے کے بعد جلسہ عام میں شریک لوگوں سے کہا کہ مجھے ابھی ایک چٹھی ملی کہ مسجد میں کچھ پراتھنا ہورہی ہے تو میں نے اپنی تقریر روک دی ۔انہوں نے شرکا سے پوچھا کیا کہ کیا اب اذاں ختم ہوگئی تو شرکا نے جواب دیا کہ اذاں ختم ہوگئی تو انھوں نے دوبارہ اپنی تقریر کو شروع کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button