تلنگانہ

المیزان کے 50 رکنی قافلے کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآباد: الحاج حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائریکٹرالمیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 50 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئے۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عازمین میں کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں ۔ رمضان المبارک کا مقدس ماہ بھی ہمیں مل رہا ہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزہ رکھنے کا موقع ملے گا۔ عازمین کی 27 مارچ کو واپسی ہوگی، قافلے میں حیدرآباد ،سکندرآباد،  پرگی ،سیڈم،  کریم نگر،  نظام آباد،  ورنگل اور تانڈور کے عازمین شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button