تلنگانہ

حیدرآباد کے تروملاگیری میں ایک نوجوان چٹان کے دو پتھروں کے درمیان پھنس گیا

حیدرآباد _ 31 جنوری ( اردولیکس) پرجوش انداز میں   ایک نوجوان کو   چٹان پر چڑھ کر لطف اندوز ہونا کافی  مہنگا ثابت ہوا ۔ لطف اندوز ہوتے ہوئے نوجوان نے اپنا توازن  کھو کر دو پتھروں کے درمیان پھنس گیا۔۔ وہ تقریباً 3 گھنٹے تک اس میں پھنسا رہا اور پولیس نے اسے بچا لیا۔ یہ  واقعہ حیدرآباد کے تروملاگیری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کا 24 سالہ راجو  روزگار کی تلاش میں شہر آیا تھا پیر کی شام وہ تروملاگیری کین کالج کے قریب موجود بڑی چٹان کو دیکھ کر خوش ہوا اور اس پر چڑھ گیا۔ وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور دو پتھروں کے درمیان گر گیا۔ وہ باہر نہیں نکل سکا جس کے بعد چینخ و پکار شروع کردی ۔ مقامی لوگوں نے  تروملاگیری پولیس کو اطلاع دی۔ کانسٹیبل رام بابو، باشا، راجو  وہاں پہنچے اور اس کے کندھے پر رسیاں باندھ کر بڑی مشکل سے اسے باہر نکالا۔ بعد میں اسے علاج کے لیے گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ وہاں سے وہ پیر کی رات گھر جانے کے لیے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگیا۔ تروملاگیری پولیس اسٹیشن کے سی آئی شراون کمار نے ان کانسٹیبلوں کو مبارکباد دی جنہوں نے راجو کو بچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button