تلنگانہ

نظام آباد میں کتوں کی دہشت 10 بچوں سمیت 12 افراد زخمی

file photo

نظام آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کتوں نے دہشت مچادی۔مرچی کمپاؤنڈ کوٹاگلی، گایتری نگرمیں کتوں نے 12 افراد پر حملہ کیا۔ ان متاثرین میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ کتوں کے حملوں سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ مقامی افراد نے حکام سے آوارہ کتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کے بعض اضلاع میں پہلے ہی لوگ آوارہ کتو ں کے حملوں سے پریشان ہیں ایسے میں نظام آباد میں پیش آئے اس واقعہ نے لوگوں میں تشویش کی لہرپیدا کردی ہے۔

اسی دوران کمشنر نظام آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردی بیان میں بتایا گیا ہے کہ کتوں کا نس بندی کا آپریشن کیا جارہا ہے۔کہا گیا ہے کہ لوگ افواہوں پرتوجہہ نہ دیں اگرکتوں سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہوتو فوری ان حکام سے فون پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اندرون 24 گھنٹے مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button