جنرل نیوز

ضلع نظام آباد کے ماہر تعلیم و سماجی جہد کار جناب محمد نور الدین ، کی ملی و سماجی خدمات پر دبئی میں تہنیتی تقریب کا انعقاد 

ضلع نظام آباد کے ماہر تعلیم و سماجی جہد کار جناب محمد نور الدین ، کی ملی و سماجی خدمات پر دبئ میں تہنیتی تقریب کا انعقاد 

ملک و ملت کی موجودہ تشویشناک صورتحال سے نپٹنے کے لیے تعلیمی و معاشی استحکام ناگزیر، دانشوران کے خطابات

 

یو اے ای (دبئ) 26/ فروری(اردو لیکس) کنوینر "انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر” دبئی، امارات۔ ادیب اللہ ادؔیب کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والی شخصیت جناب محمد نور الدین ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر و سماجی کارکن کی دبئی آمد پر تلنگانہ کے سماجی و ملی تنظیموں کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مختلف سماجی و ملی عناوین پر میٹنگس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ضمن میں رومان ریسٹورنٹ دبئ میں ایک اجلاس، بعنوان "سبَق پھر پڑھ صداقت کا،شجاعت کا، عدالت کا ” منعقد ہوا جس میں صدر اجلاس ڈاکٹر افتخار مبین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملک و ملت کی معاشی پسماندگی میں جہاں علم و ہنر کی کمی بنیادی وجوہات میں سے ہے وہیں اہل علم اور ملی محسنین کی ناقدری بھی ایک اہم وجہ ہے اس لئے بھی ہمیں جہاں علم و فن کے حصول میں کوشاں رہنا ہے وہیں وقت رہتے اسے محسنین اور مجاہدین کی بھی وقت بروقت ہمت افزائی اور انکے نعم البدل تیار کرنے میں اپنی توانائی صرف کرنے کی اشد ضرورت ہے،”صاحب تہنت” قوم و ملت کی قانونی مدد کی خاطر "لا (قانون) میں بیچلرز میں داخلہ اور اسکے آخر سال کے تکمیل کے قریب ہونے پر بھی بہت مبارک باد ونیک تمنائیں پیش کی ۔ا مہمان خصوصی جناب عبدالمجید (الکیم فارما، منیجر متحدہ خلیج) نے محمد نور الدین کو عمرہ کی سعادت سے واپسی پر مبارکباد پیش کی اور انکی فکر و جدوجہد پر کہا کہ مسائل کی بہتات اور وسائل کی قلت کے باوجود پورے جوش و اخلاص سے ملک و ملت کی فکر کرنے والے بہت ہی کم ہوتے ہیں اور انکی خدمات کا اعتراف کرنا اور انکا ساتھ دینا ہم سب کا فریضہ ہے۔

اس موقع پر محمد نور الدین نے فن و تعلیم، نسل نو کی تربیت اورجدید چیلنجز، اغیار تنظیموں کے پر فتن سازشوں اور طریقہ کار سے سامعین کو واقف کروایا اور ان سے بچنے کے لیے ہم سب کو بلا لحاظ مسلک و جماعت کے ملی محاذ پر کام کرنے پر زور دیا۔ اور آخر میں تمام منتظمین و سامعین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

ہدیہ تشکر امتیاز احمد چیرمین امیریٹس فارمیسیسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے محمد نور الدین  کے تعلیمی مشن و سفر سے سامعین کو واقف کروایا علاؤہ ازیں مختلف تنظیموں نے امارات میں معزز مہمان کی خدمات کی ستائش و اعزاز میں تہنتی تقاریب کے علاوہ مختلف موضوعات پر جن میں قابل ذکر، "موجودہ تعلیمی پالیسی اور لائحہ عمل” اور ملک کی 75 یوم آزادی کی مولانا آزاد کی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

 

اور عالم انسانیت کو ہماری تہذیب و قیادت کی پیاسی اور محتاج بتاتے ہوئے کہا،  انکے علاوہ انصار تنسے شیخ ( اڑپی کرناٹک) نے تمام سامعین سے یہ عزم لیا کہ ہم دینے والے بنیں ناکہ لینے والے اور ہر صاحب استطاعت شخص ایک نادر و مستحق بچہ کو اپنی ایک اضافی اولاد تصور کرتے ہوئے اسکی وقتی امداد نہیں بلکہ کفایت کرنے والے بنے- مالک رومان حیدرآبادی ریسٹورنٹ افروز علی نے تقریب کے لئے انکے ریسٹورنٹ کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا اور معزز میزبانان اور مہمان کی خاطر خواہ تواضع و انتظامات میں تعاون کیا۔

 

دیگر میزبانوں میں انجنئیر جناب عبدالسفیان معیز (میکس آوٹ آنٹراپینر، فاؤنڈیشن)، عمر حیدر آباد، یوسف (الخیر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل) سید سعید انجینئر، اطہر ، ابو بکرالمحمدی (الخیر) , زکا اللہ ، الماس ، رضوان پٹیل ، علیم ، فاضل ، عبدالقدیر،انجینئر ذاکر، نعمان، سجاد، شہا نواز ،مَلک کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button