تلنگانہ

ٹریفک چالان ڈسکاؤنٹ شروع، ویب سائیٹ کراش ۔عوام‌میں تشویش

حیدرآباد: تلنگانہ میں آج سے ٹریفک چالانات پر ڈسکاؤنٹ کی سہولیت شروع ہو گئی ہے۔ یہ سہولیت اگلے مہینہ کی 10 تاریخ تک فراہم رہے گی۔

 

آج جیسے ہی ڈسکاؤنٹ پر عمل کا آغاز ہوا ہزاروں لوگ ٹریفک چالان ادا کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ اوپن کرنے لگے،جس کی وجہ سے ویب سائٹ کریش ہو گئی اور سرور نے کام کرنا بند کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ تو کھل رہی ہے لیکن گاڑی کا نمبر درج کرنے کے بعد کس گاڑی پر کتنا چالان بقایہ ہے اس کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔

 

اس سلسلے میں شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے تاہم ٹریفک پولیس کے ذرائع کے مطابق ایک ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں کی جانب سے ویب سائٹ اوپن کرنے کی وجہ سے شاید سرور نے کام کرنا بند کر دیا ہے

 

جس کی وجہ سے سائیٹ پر چالانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے تکنیکی ماہرین اس مسلہ کی یکسوئی کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button