ایجوکیشن

کریم نگر میں اوورسیز اسکالرشپ کیلئے درخواستیں مطلوب _ ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر پون کمار

کریم ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر  پون کمار نے  صحافتی بیان میں  ضلع کی عوام کو اطلاع دی ہیکہ اوورسیز اسکالرشپ اسپرنگ سیزن 2023 میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک جنوری 2023 تا جولائی 2023 کے درمیانی وقفے میں داخلہ حاصل کرچکے طلبا سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ درخواست کی داخلی کیلئے 22 اگسٹ 2023 تا 21 ستمبر 2023 شام 5 بجے تک کا وقت درکار ہے ۔ اس اسکیم کے تحت منتخب طلبا کو 20 لاکھ روپئے اور ٹکٹ کیلئے زائد از 60 ہزار کی رقم فراہم کی جائیگی ۔

درخواست کی داخلی کیلئے بیرون ممالک یو ایس اے ، یو کے ، آسٹریلیا ، کینڈا ، سنگاپور ، جرمنی ، نیوزلینڈ ، جاپان ، فرانس یا ساؤتھ کوریا میں پی جی یا پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کرچکے طلبا جنکے والدین کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے زائد نہ ہو اہل قرار دئے گئے ہیں ۔ طلبا بذریعہ آن لائن درخواست کی داخلی کے بعد اپنی درخواست و اسنادات کی کاپی دفتر عہدیدار برائے اقلیتی بہبود ، کمرہ نمبر 108 ، پہلی منزل ، کلکٹریٹ کامپلکس میں لازمی داخل کریں ۔ جانکاری کیلئے ویب سائیٹ www. telanganaepass.cgg.gov.in کا ملاحظہ کریں ۔

مزید جانکاری کیلئے فون نمبر 9989727382 پر ربط کریں ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button