جنرل نیوز

کارپوریٹر ایم اے قدوس کے ہاتھوں نظام آباد میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی

نظام آباد 26 جنوری ( پریس ‌نوٹ) (75) ویں یوم جشن جمہوریہ کے موقع پر حسب روایت سینئر کارپوریٹر یم ا ے قدوس بلدی ڈویژن 58 دھا رو گلی نظام آباد نے دینی قدیم درس گاہ انجمن اسلامیہ لائین گلی نظام آباد میں پرچم کشائی کی رسم انجام دیتے ہوئے قومی ترنگا لہرایا زیر تعلیم طلبا کو جشن جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یوم جمہوریہ کی اہمیت سے واقف کروایا ملک کے تئیں حب الوطنی کے جذبے کو اُبھارا کارپوریٹر یم اے قدوس نے می سیوا سنٹر دھا رو گلی کے پاس نو جوانوں و اہلیان محلہ کے ہمراہ رسمِ پرچمِ کشائی کی رسم انجام دی

 

اسی طرح ترکاری مارکٹ احمدی بازار میں بھی قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوئے پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اس پرچم کشائی پروگرام میں ٹی آر ایس قائدین ایم اے جلیل، فرحان ین آر آئی ، محمد پرویز، مقصود الرحمن، محمد مجاہد ، ترکاری مارکٹ کمیٹی احمدی بازار کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس کی آمد پر شاندار خیر مقدم کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button