نیشنل

شہریت ترمیم قانون پر سپریم کورٹ کی مرکز اور آسام حکومت کو نوٹس

نئی دہلی/۔ شہریت ترمیم قانون کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت اور آسام حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

 

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردیوالا کی بنچ نے گوہاٹی باشندہ ہیرین گوہین کی طرف سے پیش کی گئی درخواست پر غور کرنے کے بعد مرکز اور آسام حکومت سے اس سلسلے میں جواب طلب کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانونآئین کے برعکس ہے۔ یہ واضح طور سے تفریق آمیز، غیر قانونی اور آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے۔

 

گوہین کی طرف سے عدالت میں پیش ایک وکیل کی دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت اور مرکزی وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button