انٹر نیشنل

سیف الدین ایریا 1 کے ڈائریکٹر منتخب – بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کو ایک اور اعزاز

ریاض ۔ کے این واصف

محمد سیف الدین ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایریا 1، ڈویژن A، ڈسٹرکٹ 79 کے ڈائیریکٹر منتخب ہوئے۔ ان کے عہدے کی معیاد ایک سال (2025-2024) ہوگی۔ وہ موجودہ ڈائریکٹر مرزا ظہیر بیگ کے جانشین ہونگے۔ سیف سابق میں بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض (BUTMC)کے صدر بھی رھ چکے ہیں۔ اس طرح بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کو ایک بار پھر ڈائریکٹر شپ کا اعزاز حاصل ہواہے۔اس سے قبل BUTMC کے سابق صدور آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم اور مرزا ظہیر بیگ بھی ایریا 1 کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔محمد سیف الدین BUTMC کے اساسی اراکین میں سے ہیں اور ایک تجربہ کار ٹوسٹ ماسٹر ہیں۔ سیف الدین، BCJ ایک معروف صحافی ہیں۔ آپ نے روزنامہ “منصف” حیدرآباد میں بحیثیت رپورٹر کافی عرصہ کام کیا۔

 

دو دہائی قبل وہ سعودی منتقل ہوئے اور یہاں شعبہ بینکنگ سے منسلک ہوئے۔ صحافت سیف کی پہلی محبت کی طرح ہے۔ لہٰذا انھوں نے سعودی منتقل ہونے کے بعد بھی صحافت سے اپنا ناطہ قائم رکھا، بحیثیت فری لانسر سعودی اور ہندوستان کے مختلف نیوز پورٹلز اور جرائد سے اپنا قلمی تعاون برقرار رکھا۔ وہ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔اور دونوں زبانوں کے نیوز چینلز اور رسائل میں شائع ہوتے ہیں۔ ایک عرصہ سے ان کا ہفتہ وار کالم روزنامہ “اعتماد” میں پابندی سے شائع ہوتا ہے۔

 

سیف الدین اپنے نام کے برعکس بڑے نرم دم گفتگو مگر گرم دم جستجو ہیں۔ وہ ایک متحرک شخصیت کے مالک اور یہان کے سماجی حلقوں کی مقبول شخصیت ہیں۔ ٹوسٹ ماسٹر سیف الدین کی اب تک دو تصانیف شائع ہوکر منظر عام پر آچکے ہیں۔ آپ کی پہلی کتاب “Expatride” انگریزی میں لکھے کالمس کا مجموعہ اور دوسری کتاب “سیف و قلم” اردو مین شائع کالمس کا مجموعہ ہے۔سیف الدین نوعمری سے تحریری اور تقریری مقابلون حصہ لیتے رہے ہیں۔ اسکول اور کالج کے دور میں اس میدان میں کئی اعزازات نوازے کئے۔ انھوں نے (انوار العلوم کالج)عثمانیہ یونیورسٹی سے B.Com اور BCJ کی ڈگریاں حاصل کیں۔

 

ٹوسٹ ماسٹرز کلب بنیادی طور پر شخصیت سازی کا ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے۔ اس کی شاخیں دنیا کے بیشتر شہروں میں قائم ہیں۔ توقع ہے کہ محمد سیف الدین کی قیادت میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایریا 1 ترقی کی نئی منزلیں طئے کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button