انٹر نیشنل

حیدرآباد پبلک اسکول کے سابق طالب علم ورلڈ بینک کے صدر کے عہدہ کیلئے نامزد

نئی دہلی:  ہندوستانی نژاد اجئے با نگا کو ورلڈ بینک کی قیادت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر جوبائیڈن نے کیا۔ اگر عالمی بینک بورڈ آف ڈائرکٹرس توثیق کرتے ہیں تو بانگا ورلڈ بینک کی قیادت کرنے والے پہلے ہندوستانی نژاد سکھ امریکن ہوں گے ۔ وہ ماسٹر کارڈ کے صدر اور سی ای او رہ چکے ہیں۔ انہیں سال 2016 میں باوقار پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ حالانکہ بانگا کے خاندان کا تعلق جالندھر سے ہے تاہم وہ حیدر آباد پبلک اسکول میں بھی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button