تلنگانہ

حیدرآباد میں جم کرتے ہوئے 24 سالہ کانسٹیبل کی موت ہو گئی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 24 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے بوئن پلی میں جم کرتے ہوئے ایک کانسٹیبل کی موت ہو گئی۔ 24 سالہ  وشال  جو آصف نگر پولیس اسٹیشن میں کام کرتا ہے، آج صبح سکندرآباد کے ایک جم میں گیا تھا۔ وہ ورزش کے دوران اچانک گر گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے ہاسپٹل پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے  سے انتقال کر چکا ہے ۔

گزشتہ چند دنوں میں دل کا دورہ پڑنے کے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔ دل کے   دورہ سے  باقاعدگی سے ورزش کرنے والے بھی شکار ہو رہے ہیں بیٹھے بیٹھے لوگوں کے گرنے اور جان سے ہاتھ دھونے کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔  حالیہ دنوں فلم اسٹار تاراکرتنا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ دو روز قبل حیدرآباد کے پرانےشہر  میں محمد ربانی نامی شخص ہلدی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button