تلنگانہ

15سال کی عمر میں ماں کی چوڑیاں فروخت کرکے کاروبار شروع کرنے والے للیتا جویلرس شورومس کے چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرن کمار کا محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ کو انٹرویو 

 

نظام آباد:7/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس / اُردو لیکس)اپنی ماں کے زیور کو فروخت کرتے ہوئےجیولری تجارت کی دنیا میں عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے شخص کا نام ڈاکٹر کرن کمار ہے۔ للیتا جویلرس جنوبی ہندوستان میں زیورات کی دنیا میں ایک بہت بڑا مرکز ہے جس کی تاحال 43شاخیں ملک کے مختلف حصوں میں قائم کی گئی۔ ان خیالا ت کا اظہار للیتا جویلرس شورومس چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرن کمار نے آج نظام آباد میں ان کے شوروم کی 43 ویں برانچ کے افتتاح کے موقع پر محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس / آئینہ نیوز بیورو کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔

 

ڈاکٹر کرن کمار نے بتایا کہ ان کا تعلق ضلع نیلور ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ ان کی پیدائش ایک معمولی گھرانے میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 7 سال کی عمر میں انہیں صحیح طور پر کھانا اور تعلیم بھی میسر نہیں ہوتی تھی۔ ان کی کٹھن زندگی کا تجربہ کیلئے وہ خود ایک استاد کی حیثیت سے زندگی کو سنوارنے کیلئے نکل پڑے۔ ڈاکٹر کرن کمار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز چینائی میں 15 سال کی عمر میں اپنی والدہ کی چار سونے کی چوڑیاں فروخت کرتے ہوئے کیا۔ 1983 ء میں اپنا پہلا گولڈ اسٹور قائم کیا اس کے بعد آہستہ آہستہ حیدرآباد، تروپتی، چینائی و دیگر مقامات پر شورومس قائم کئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار کے آغاز سے قبل بلین پریش میں 20 سال کا دیرینہ تجربہ تھا۔ اس کے علاوہ ضلع نیلور کے چند تجربہ کار لوگوں سے سونا بنانے کا طریقہ اور کاروبار کے بارے میں سیکھا۔ پہلی بار انہوں نے اپنی ماں سے 60 گرام مالیت کی سونے کی چوڑیاں پگلانے اور فروخت کرنے کیلئے استعمال کی اور اسے للیتا جویلرس کے نام سے فروخت کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ مناسب قیمتوں اور مصنوعات کے معیار کی وجہ سے صارفین للیتا جویلرس پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ مارکٹ میں سب سے کم ویٹج چاریز پر مینو فیکچرنگ قیمتوں پر سونے کے زیورات پیش کرنے والی واحد کمپنی ہے۔ للیتا جویلرس ہندوستان میں سب سے کم ویٹج چاریز پر زیورات فروخت کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کینڈا، سنگا پور، دبئی کو ان کے تیار کردہ نت نئے ڈیزائن کے زیورات سپلائی کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کرن کمار نے بتایا کہ وہ سخت جدوجہد کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔ ڈاکٹر کرن کمار نے محنت سے کمائی گئی لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے عزائم کے ساتھ نیک نیتی کو اپنا اصول و پیمانہ بناتے ہوئے للیتا جویلرس کو بلندیوں کے مقام تک پہنچادیا۔ اس موقع پر سریکانت منیجر للیتا جویلرس نظام آباد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button