نیشنل

اترپردیش۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹرس حاملہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے

File photo

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں ڈاکٹرس کی مبینہ لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں آپریش کے بعد حاملہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑدیا گیا ہے۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق امروہہ ضلع سے تعلق رکھنےوالی نظرانہ نامی خاتون کو درد زہ کی شکایت پرامروہہ کے نوگوانہ سادات تھانہ علاقہ میں واقع سیفی نرسنگ ہوم سے رجوع کیا گیا۔ آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹرنے مبینہ طور پر نظرانہ کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ عملہ کی غفلت کے باعث تولیہ خاتون کے پیٹ میں ہی رہ گیا۔ خاتون نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تاہم ڈاکٹرس نے بتایا کہ موسم سرد ہونے کی وجہہ سے اسے پیٹ درد کی شکایت ہے خاتون کو مزید پانچ دنوں تک آبزرویشن میں رکھا گیا۔

درد کم نہ ہونے پر خاتون کے شوہرنے انھیں دوسرے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں یہ حیران کردینے والی بات معلوم ہوئی کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ ہے، فوری آپریشن کرکے پیٹ سے تولیہ نکالا گیا۔ چیف مڈیکل آفیسرراجیو سنگھال نے بتایا کہ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اورذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button