تلنگانہ

تین دسمبر کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی کار کو میوزیم میں رکھ دیا جائے گا

تین دسمبر کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کے کار کو میوزیم میں رکھ دیا جائے گا ریاست تلنگانہ کو قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا ،  تلنگانہ میں تمام طبقات کی عوام بی آر ایس کے مجہول پالیسیوں کی وجہ سے بدزن ہوچکی۔۔۔ جھوٹے وعدے کرنا کے سی آر کی عادت بن چکی تشکیل تلنگانہ کانگریس کی مرہون منت تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کے ساتھ بی آر ایس پارٹی نے بھونڈا مزاق کیا بارہ فیصد تحفظات کا وعدہ وفاء نہ ہوا

ان خیالات کا اظہار کھمم  کانگریس آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے جئے رام رمیش اور عارف نسیم خان نے کیا۔

آج کھمم کے کانگریس آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے جئے رام رمیش اور عارف نسیم خان سابق وزیر داخلہ مہاراشٹر نے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تلنگانہ قرض کے دلدل میں چلا گیا

 

تشکیل کی  تلنگانہ کانگریس پارٹی کی مرہون منت ہے جھوٹے وعدے کرنا کے سی آر کا شیوہ بن چکا تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی سونامی میں بی آر ایس پارٹی کا وجود ختم ھوجائے گا جئے رام رمیش اور عارف نسیم خان نے کہا کہ تین دسمبر کے بعد کار کو میوزیم روانہ کردیا جائے گا

 

تلنگانہ میں مسلم اقلیتوں کو ھتیلی میں جنت دکھا کر کے سی آر نے مسلمانوں کے ووٹوں کو حاصل کیا 12 فیصد تحفظات کا وعدہ بھی برف دان کے نظر کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ بھونڈا مزاق کیا اسلیے کانگریس پارٹی نے مسلم اقلیتوں کے لیے خصوصی طور پر مینارٹی ڈکلیریشن جاری کیا جس کو صد فیصد عمل کرکے بتایا جائے گا

 

کے سی آر تلنگانہ میں نظام کے قصیدے پڑھتے ہیں اور دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر بات پر لبیک کہتے ہیں راہول گاندھی نے ملک میں پھیلی ہوئی  نفرت اور فرقہ پرستی کے خلاف بھارت جوڑو یاترا کرتے ہوئے ملک میں محبت اور قومی یک جہتی کے ماحول کو پیدا کیا ۔جئے رام رمیش اور عارف نسیم خان نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کو سیمی فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی عظیم جیت ہونے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے 24 نومبر کو کھمم شہر میں پرینکا گاندھی کا روڈ شو منعقد ہے پریانکا گاندھی کے روڈ شو کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کی متحدہ کھمم ضلع کے عوام سے اپیل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button