تلنگانہ

11 تاریخ کو پوچھ تاچھ کیلئے کویتا جائیں گی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر

نئی دہلی: دہلی شراب اسکام میں ایم ایل سی کویتا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوں گی یا نہیں اس پر شکوک وشبہات ختم ہو گئے ہیں۔ اس ماہ کی 11 تاریخ کو ایم ایل سی کویتا ای ڈی کے روبرو حاضرہوں گی۔ اس مہینے کی 9 تاریخ کو کویتا کو دہلی شراب اسکام کیس کی سماعت کیلئے حاضرہونے کے لیے ای ڈی حکام نے نوٹس روانہ کی تھی لیکن کویتا نے معذرت خواہی کرتے ہوئے وقت طلب کیا تھا۔ ای ڈی نے اس میل کا جواب نہیں دیا جس کے بعد ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کو ایک اور مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ 11 تاریخ کو پوچھ تاچھ کیلئے حاضرہوں گی۔ ای ڈی حکام نے اس کا جواب دیا اوراس کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button