نیشنل

نتیش کمار نے چیف منسٹر کے طور پر لیا حلف۔ راج بھون میں جئے شری رام کے نعروں کی گونج

نئی دہلی:  ریاست بہار میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان نتیش کمار نے ریاست کے نویں چیف منسٹر کے طور پر آج حلف لیا۔ ان کے ساتھ دو ڈپٹی چیف منسٹرس سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نے بھی حلف لیا۔ ان کے علاوہ متعدد وزرا نے بھی حلف  لیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق نتیش کمار نے نئی کابینہ میں مختلف طبقات کو نمائندگی فراہم کی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔راج بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے نتیش کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ نتیش کے حلف لیتے ہی بہار میں ایک مرتبہ پھر این ڈی اے کی حکومت برسراقتدار آگئی۔

 

رپورٹ کے مطابق حلف لیتے ہی راج بھون ‘جے شری رام’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button