تلنگانہ

سوامی گوڑ اور ڈی شراون کی گھر واپسی

حیدرآباد _ 21  اکتوبر ( اردولیکس) تلگانہ بی جے پی سے مستعفی ہونے والے قائدین داسوجو شراون اور سوامی گوڑ نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے ٹی آر کی موجودگی میں انہوں نے  گلابی کھنڈوا پہن لیا۔ اس موقع پر تارک راماراو نے کہا کہ شراون اور سوامی گوڑ کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہوگی ۔یہ دونوں تلنگانہ کی تحریک میں چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے ساتھ مل کر کام کیا تھا

 

شراون نے کہا کہ منوگوڑو ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی انتخابی مہم بہت اشتعال انگیز ہے ۔ شراون نے کہا کہ بی جے پی جس طرح نوٹ بانٹ کر  ضمنی انتخاب جیتنا چاہتی ہے اس کے خلاف وہ پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دئے ہیں

 

سوامی گوڑ نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کو  پہنچاننے میں ناکام رہی ہے۔  بی جے پی میں صرف دولت مندوں اور کنٹریکٹرس کی عزت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کمزور طبقات کی مدد نہیں کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button