تلنگانہ

ہر اسمبلی حلقہ میں 120 مسلمانوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد کرنے سے کیا مسلمانوں کی غربت ختم ہوگی ؟ محمد علی شبیر

حیدرآباد _ 16 اگست ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے وزیر تارک راماراو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے شبیر علی نے وزیر تارک راماراو کو انتباہ دیا کہ آنے والے 100 بعد ان کا نام و نشان ختم ہونے والا ہے

 

انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں آج جو ترقی دیکھی جارہی ہے وہ کانگریس کی مرہون مننت ہے کانگریس دور میں آوٹر رنگ روڈ تعمیر ہوئی آج بی آر ایس حکومت اس روڈ سے ہزاروں کروڑ روپے کما رہی ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں میٹرو ٹرین شروع کرنے کا اعزاز کانگریس کے سر جاتا ہے اور بی آر ایس حکومت نے پرانے شہر کے میٹرو کو انجام نہیں دیا۔

 

9 سال تک بی آر ایس حکومت کو مسلمانوں کی غربت ختم کرنے کا خیال نہیں آیا۔ اب انتخابات سے قبل ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے محمد علی شبیر نے کہا کہ ہر اسمبلی میں 120 مسلمانوں کو مالی امداد فراہم کرنے سے مسلمانوں کی غربت ختم ہونے والی نہیں ہے

 

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں لاکھوں غریب ہیں سال 2015 میں قرض کے لئے دو لاکھ مسلمانوں نے درخواستیں داخل کی تھی اور اب لاکھوں افراد قرض کے لئے درخواست داخل کئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button