تلنگانہ

مزمل خان ، پداپلی ضلع کلکٹر مقرر _ تلنگانہ میں 31 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد _ 14 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں 31 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں آئے ہیں جس میں مزمل خان کو پداپلی ضلع کا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے اور آئیلا تریپاٹھی کو ملگ ضلع کا کلکٹر بنایا گیا۔

 

اس طرح تبادلوں اور پوسٹنگ کے ذریعہ ریاست بھر کے 31 آئی اے ایس عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سینئر آئی اے ایس عہدیدار ڈاکٹر ششانک گوئل کو مری چناریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا ڈائرکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح شیلجہ رام ایئر کو یوتھ سرویسس اور سیاحت کا پرنسپال سکریٹری مقرر کیا گیا۔ داسری ہری چندنا کو آیوش کا ڈائرکٹر بنایاگیا۔ کرشنا آدتیہ کو پولیوشن کنٹرول بورڈ کا ممبر سکریٹری مقرر کیا گیا جب کہ تلنگانہ اسٹیٹ فوڈس منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے سنگیتاستیہ نارائنا کو مقرر کیا گیا۔

 

گروکل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنل سوسائٹی کے سکریٹری کی حیثیت سے نوین نکولن کو مقرر کیا گیا ہے۔ مندامکارندو کو نظام آباد میونسپل کمشنر مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button