تلنگانہ

میسا پداپلی نے حکومت سے برطرف معلمہ کو بحال کرنے کا کیا مطالبہ 

میسا پداپلی کی جنرل باڈی میٹنگ ایم بی گارڈن مغل پورہ میں منعقد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں ٹی ایس میسا کے صدر افضل محی الدین نے کہا کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ہندی پرچہ کے افشاء پر صبیجہ مدحت نامی ٹیچر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انھیں ملازمت سے برطرف کرنا نامناسب اقدام قرار دیا ہے۔اس موقعہ پر مزید تفصیل بتاتے ہوئے میسا صدر پداپلی نے کہا کہ ایک شخص درخت پر چڑھ کر دیوار پھلانگ کر پہلی منزل پر موجود کمرے جماعت کی کھڑکی تک پہنچ کر اور چپکے سے پرچہ کی تصویر لے کر اسے واٹس ایپ Watsapp کے ذریعہ دوسروں کو بھیجتا ہے جب کہ اس منظر كو وہاں کے موجود سیکیورٹی اہلکار دیکھ رہے ہوتے ہیں،اس معاملہ میں صرف تفتیش کار(انویجلیٹر) کا قصور نہیں تھا۔ اس لیے مذکورہ معاملہ میں معلمہ کو ملازمت سے ہٹانا ایک نامناسب اقدام قرار دیا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے

 

, اس امر میں تفتیش کار کی جانب سے کسی قسم کا تعاون نہیں ہے. لہٰذا صدر میسا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معلمہ کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔اس میٹنگ میں میسا کے صدر افضل محی الدین، جنرل سیکرٹری عبدالقادر، معزز صدر لطیف احمد، نائب صدر پریسڈنٹ وجاہت علی، غلام مصطفیٰ، وحید خان، اشفاق خان و دیگر موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button