تلنگانہ

10 سال بعد پرگتی بھون کے پاس سے ہٹا دی گئیں پابندیاں

حیدرآباد۔ پرگتی بھون کے پاس لگائی گئی پابندیوں کو ہٹا دیا گیا۔ بی آر ایس دور حکومت میں پرگتی بھون کے پاس بیریکیڈ س وغیرہ لگاتے ہوئے راستے بند کر دیے گئے تھے۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت کے تشکیل پانے سے پہلے ہی ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا۔ گزشتہ 10 سال سے پرگتی بھون کے پاس پابندیاں عائد تھیں۔ کانگرس کے اقتدار میں آتے ہی ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ اور پرگتی بھون کے پاس سے پابندیاں ہٹاتے ہوئے انہیں عوام کے لیے کھول دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پر عمل آوری کا اغاز ہو گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق عوام بلا خوف پرگتی بھون کو آ سکتے ہیں اور انہیں اپنی فریاد چیف منسٹر کو سنانے کی اجازت رہے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو بھی راحت حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button