مبارکباد

نظام آباد ٹی این جی اوز یونین کی جانب سے نومنتخبہ ریاستی سکریٹری مجیب کی شاندار تہنیت

نظام آباد:14/جون (اردو لیکس)آل انڈیاایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی(JAC) نائب صدر، ٹی این جی او سنٹرل یونین صدرمسٹر مارم جگدیشور کی صدارت میں نامپلی میں منعقدہ TNGO ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ریاستی جنرل سکریٹری کے عہدہ کیلئے تمام اضلاع کے صدور، سکریٹریز اور ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے متفقہ طوپر گفت و شنید کی گئی۔ بعد ازاں مسٹر مجیب کو متفقہ طورپرجنرل سکریٹری کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں نظام آباد ضلع ٹی این جی او ز صدر آلوکہ کشن کی قیادت میں ٹی این جی اوز ریاستی صدر مارم جگدیشور اور نومنتخبہ جنرل سکریٹری مجیب کی شاندار تہنیت پیش کرتے ہوئے گلپوشی و شالپوشی کی گئی۔ بعد ازاں گن پارک میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 

اس پروگرام میں ٹی این جی او ز نظام آباد کے عہدیدار سرینواس، ایم ستیش اور ٹی این جی او کے ضلع نائب صدر چٹی نارائن ریڈی، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران دنیش بابو،جعفر حسین، ذاکر حسین، اوما کرن اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button