تلنگانہ

خاتون کے گلے سے زیور چھین کر عاشق معشوق فرار _ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں عجیب و غریب واردات

نلگنڈہ _ تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں خاتون کے گلے سے زیور چھین لینے کی ایک عجیب و غریب واردات میں ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ ایک نوجوان لڑکی بھی ملوث تھی جو عاشق اور معشوق بتائے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع نلگنڈہ کے مری گوڈہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک اسکوٹی پر سوار لڑکا اور لڑکی نے دن دھاڑے سڑک پر گذرنے والی ایک خاتون کے گلے میں زیور چھین کر فرارہوگئے

 

۔جس پر خاتون نے چینخ و پکار شروع کردی خاتون کی چینخ و پکار سن کر وہاں موجود افراد اس جوڑے کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ اس دوران ایک نوجوان تو نے بائک پر انھیں پکڑنے کے لئے ان کا کافی دور تک تعاقب کیا۔

 

لیکن یہ دونوں انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اسکوٹی پر فرار ہونے کامیاب ہوگئے ۔تعاقب کرنے والے نوجوان نے ان کا ویڈیو بھی بنایا ۔ بعد ازاں اس نوجوان نے متاثرہ خاتون کو مری گوڈہ پولیس اسٹیشن لے گیا اور شکایت درج کروائی۔ویڈیو کی بنیاد پر پولیس عاشق اور معشوق کو پکڑنے پولیس ٹیم تشکیل دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button