نیشنل

ممبئی اور اطراف میں عید پر قربانی کے عمل کو حکومت کا مکمل تحفظ ۔ ابو عاصم کی نمائندگی

ریاض ۔ کے این واصف

ممبئی شہر اور اس کے مضافات میں عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی منتقلی اور قربانی کے عمل کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے بھرپور تیقن دیا۔ یہ بات صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے نمائندہ اردو لیکس کو روانہ کردہ بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی نمائندگی پر چیف منسٹر شنڈے نے کمشنر پولیس و میونسپل کارپوریشن بمبئی اور مذبح خانون کے ذمہ دار داران کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا

 

جس کے بعد انھوں نے عید الاضحی، جانوروں کی شہر میں منتقلی اور قربانی کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کا تیقن دیا۔اس کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر نے پارکنگ اور جانورون کو منتقل کرنے کی فیس کے معاف کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ابوعاصم آعظمی نے اپنے بیان مین کہا کہ حکومت نے سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی عید پر مکمل تحفظ فراہم کرنے پر شنڈے حکومت کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا۔

 

انھوں نے کہا کہ عید پر 60 تا 70 ہزار کروڑ روپئے کا کاروبار ہوتا ہے اور جس سے مویشی پالنے والے کسانون کا روزگار چلتاہے۔ اس موقع پر خودساختہ جانورون کے محافظ ماحول خراب کرتے ہیں جس سے نہ صرف امن و امان کا خطرہ پیدا ہوتاہے بلکہ غریب کسانوں کا بھاری مالی نقصان ہوتاہے۔

ابو عاصم نے مسلمانون سے اپیل کی کہ وہ ریاستی قوانین کا احترام کرین اور ضوابط کے دائرے مین رہتے ہوئے عید اور قربانی کے عمل کی تکمیل کرین۔ آخر مین انھون نے اپنی اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے عید الاضحی کی مبارکباد پیش۔

متعلقہ خبریں

Back to top button