ایجوکیشن

اسٹانڈر ڈ جونیئر کالج فار گرلز، اُردو و انگلش میڈیم بودھن کے شاندار نتائج 

بودھن 11/ مئی (اردو لیکس) ڈائریکٹر اسٹانڈرڈ جونیئر کالج شیخ عتیق الدین کی اطلاع کے بموجب اسٹانڈ جونیئر کالج فار گرلز کے طالبات نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ضلعی و ریاستی مقام پر امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے کالج کے لکچررس اور اپنے سرپرستوں کا نام روشن کیا جن میں قابل ذکر سال دوم کی طالبہ سدرہ نوشین BIPC-980 ، جویرہ خانم MPC-973 ، آفرین بیگم MPC-971، شفاء سلطانہ BIPC-970 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر امتیازی مقام حاصل کیا ہے۔

 

اسی طرح سال، سال اول میں نمیرہ فاطمہ MPC-457 ، مہک فاطمہ CEC-441 ، ماہین بیگم MPC-436 ، شائستہ فاطمہ CEC-430 نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس کے علاوہ مزید کئی طالبات نے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر کالج ہذا کے دائریکٹر نے کالج پرنسپل، تمام لکچررس، طالبات و اولیائے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button