مبارکباد

سینئر صحافی محمد عبدالجمیل کو تیلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ آرگنائزر سیکریٹری کی حیثیت سے نامزد

کاغذنگر 17 جنوری ( پریس ریلیز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ صدر ایم اے ماجد، ریاستی جنرل سیکریٹری سید غوث محی الدین، ریاستی نائب صدر محمد عبدالقادر فیصل کے علاوہ اسٹیٹ عملا کے زیر نگرانی میں مشرقی عادل آباد کے سینئر صحافی و سیاست ضلع اسٹاف رپورٹر کے بھی آصف آباد محمد عبدالجمیل کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ آرگنائزر سیکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیا گیا، محمد عبدالجمیل کو اسٹیٹ آرگنائزر سیکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیے جانے پر مشرقی عادل آباد کے علاوہ خصوصی طور پر ضلع کی بی آصف آباد کے اردو و تلگو صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی, تیلگو, ہندی اور اردو صحافیوں کی جانب سے مبارکباد دی کا سلسلہ شروع ہوا، محمد عبد الجمیل 23 سال قبل سیاست اخبار کے ذریعے صحافتی سفر کا آغاز کیا، ایم اے جرنلزم مکمل کرتے ہوئے اردو صحافیوں کے مسائل کی فلاح و بہبود اور مسلم اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی،

 

محمد عبد الجمیل اپنے قلم اور سیاست اخبار کے ذریعے مختلف آرٹیکل کے ذریعے سیاست اخبار کے اعتماد پر قارئین کی جانب سے کئی بے بس اور معاشی حالات سے دوچار و مستحق مسلم اقلیتوں کو لاکھوں روپیوں کی امدادی رقم کو جناب زاہد علی خان صاحب ایڈیٹر انچیف کے ہاتھوں تقسیم عمل میں لائی گئی، محمد عبدالجمیل سینئر صحافی متحدہ ضلع عادل آباد میں تلنگانا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ یونین جوائنٹ سیکریٹری، اور دو مرتبہ ضلع عادل آباد ایگزیکٹو رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور موجودہ ضلع کی بھی آصف آباد میں تلنگانا یونین آف جرنلسٹ آئی جے یو ضلع نائب صدر کی عہدے پر فائز ہے، محمد عبد الجمیل صحافتی میدان میں ایک الگ اپنی پہچان رکھتے ہیں، وہ مسلم اقلیتوں کے مسائل اور اردو کی فلاح و بہبود کی ترقی پیش پیش رہا کرتے ہیں،

 

محمد عبد الجمیل تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ آرگنائزر سیکریٹری کی حیثیت سے نامزد کیے جانے پر ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ضلع صدر عبد الرحمن، سینئر صحافی نصراللہ خان, سید سوجر علی، عبدالحنان، مولانا عبدالرحیم، حافظ عتیق الرحمن، اعجاز احمد، عبدالغفار، آصف علی خان، میر نوازش ہاشمی, حافظ محمد احمد امین, محمد سہیل, ایم اے علیم کے علاوہ تلگو اور دیگر صحافیوں نے مبارکبادی پیش کی ۔۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button