نیشنل

سلمان خان‌کے‌قتل‌کی‌ایک اور سازش ناکام۔‌حملہ کیلئے عصری ہتھیار کی خریدی کے منصوبہ کا انکشاف

ممبئی۔ ممبئی پولیس نے سپر سٹار سلمان خان کے قتل کی ایک اور سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملزمین کی ٹولی کو گرفتار کیا۔ نوی ممبئی کی پانویل پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے سلمان خان کی گاڑی پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔دعوی کیا گیا ہے کہ حملے کے لیے پاکستان کے ایک اسلحہ سپلائر سے اسلحہ منگوانے کا منصوبہ تھا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جیل میں محروس گینگسٹر لانس بشنوئی نے کنیڈا میں مقیم اپنے رشتہ دار انمول بشنوئی اور ساتھی گولڈی برار کے ساتھ مل کر پاکستان کے ایک اسلحہ ڈیلر سے اے کے 47 ایم 16 اور اے کے 92 کے علاوہ دیگر جدید ترین عصری ہتھیار خرید

 

کر سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمین کا منصوبہ تھا کہ سلمان خان کی گاڑی کو روکیں اور ان پر حملہ کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی کی گینگ نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹرز کو گرفتار کرنے سے ایک مہینہ پہلے یہ منصوبہ بنایا تھا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے

 

جن کی شناخت دھننجئے سنگھ، گورو بھاٹیہ وصی ی خان اور ذیشان خان کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button