نیشنل

ون نیشن ون الیکشن کے لئے کمیٹی _ پارلیمنٹ تحلیل کردئے جانے کے امکانات !

نئی دہلی _ یکم ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں سے مرکزی حکومت ملک میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

 

اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے جمعہ کو  ‘ون نیشن ون الیکشن’ کے موضوع پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی  ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر رام ناتھ کووند اس کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ تاہم اس معاملے پر حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کروانے کا منصوبہ بنایا ہے تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں کے انتخابات قریب آ رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کووند کمیٹی ‘ایک ملک ایک انتخاب’ کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

 

دوسری طرف، معلوم ہوا ہے کہ مرکز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ستمبر میں پانچ دنوں کے لیے منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ 18 سے 22 ستمبر تک پانچ دنوں کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔ تاہم پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے انعقاد کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے اگلے ہی روز پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ایک ساتھ انتخابات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی خبر سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث کا باعث بن رہی ہے۔ اور یہ اطلاع ہے کہ انتخابات کے لیے خصوصی بل لایا جائے گا۔

 

دوسری طرف، اطلاعات ہیں کہ مرکزی حکومت لوک سبھا کو تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کروا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button