جنرل نیوز

جمہوریت کی بقاء و تحفظ کے لئے معزز شہریان ہند کو سو فیصد ووٹ دینے کی جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی اپیل۔ 

4/مئی کاماریڈی (اردو لیکس)ہمارا ملک عزیز "بھارت” جس کو ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دے کر سینچا اور انگریزوں سے آزاد کرواکر امن کا گہوارہ بنایا، آزادی کے بعد ملک کے نظام کو جمہوری بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جمہوریت کی بقاء وتحفظ کے لئے فرقہ پرستوں سے ملک کو بچانا ضروری ہے یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے ووٹ منتشر نہ ہو ووٹ کی طاقت سے ہی نظام کو درست راہ دکھائی جاسکتی ہے، ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے

 

، ہم اپنے اس جمہوری حق "ووٹ” کے صحیح استعمال سے ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھ سکتے ہیں، ملک کے موجودہ حالات سے آپ باخبر ہیں، ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری امن و امان اور سلامتی کے لئے ہر ذی شعور معزز شہری کو کام کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہوگئی ہے، 13/ مئی 2024ء بروز پیر کو تلنگانہ بھر میں پارلیمانی انتخابات ہیں،لہذس ہر امن پسند شہری کی ذمہ داری ہے کہ 100 فیصد افراد کو ووٹ ڈالنے کی کامیاب ترغیب دیں

 

ووٹ ڈالنا شرعی فریضہ بھی ہے، ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلعی جمعیۃ، حافظ انتظار احمد، حافظ یوسف حلیمی انور، حافظ محمد مشتاق حلیمی، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی (نائبین صدور) میر فاروق علی (خازن) الحاج سید عظمت علی (جنرل سکریٹری) حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی، حافظ عبدالواجد حلیمی، حافظ امتیاز کاشفی، محمد سلیم الدین (سکریٹریز) محمد فیروز الدین (پریس سکریٹری) محمد مقصود احمد (ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر) محمد جاوید علی (اراکین شوریٰ) مفتی ریحان قاسمی، حافظ شرف الدین حلیمی، حافظ سید عمران، محمد امجد، ماجد اللہ، محمد عباداللہ (اراکین) نے صحافتی بیان میں کیا، اور عوام الناس کو بیدار کرتے کہا کہ آپ اپنے گھر کے تمام بالغ افراد مرد وخواتین کے علاوہ محلہ کے ہر گھر کے ہر فرد تک پہنچ کر ووٹ دالنے کی کامیاب ترغیب دیجئے، اور قومی و مذہبی ملی ذمہ داری ادا کیجئے، کیونکہ آپ کا ایک ایک ووٹ ملک و ملت کی خوشحالی وبقاء کا ضامن ہوگا،

متعلقہ خبریں

Back to top button