نیشنل

جموں کشمیر۔ بدعنوانی اورمجرمانہ سرگرمیوں کا الزام 36 پولیس عہدیداروں کو ریٹائرڈ کردیا گیا

نئی دہلی: جموں و کشمیرحکومت نے 36 پولیس عہدیداروں کو بدعنوانی اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں قبل از وقت ریٹائر کر دیا ہے۔ اِن حکام نے اپنی ڈیوٹی اِس انداز سے انجام دی جو سرکاری ملازم کے کام کاج سےمطابقت نہیں رکھتی اور طرز عمل کے ضابطوں کے منافی تھی۔ یہ ملازمین غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیر مجاز طریقے سے غیرحاضر بھی پائے گئے۔ اِن میں سے کچھ عہدیداربدعنوانی کے کیسوں میں ملوث پائے گئے،جنہیں سنگین فوجداری الزامات کا سامنا ہے اور اُن کی دیانت داری بھی مشکوک پائی گئی۔جائزہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اِن ملازمین کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی اور سرکاری ملازمت میں اُن کا برقرار رہنا مفاد عامہ کے منافی ہوتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button