جنرل نیوز

Toledo اورCamps Bellsvilleیونیورسٹی کے تعاون سے نومبر 2022 ء میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد 

Toledo اورCamps Bellsville یونیورسٹی کے تعاون سے نومبر 2022 ء میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

امریکی یونیورسٹیوں کے عہدیداروں سے وی سی تلنگانہ یونیورسٹی کی بات چیت

نظام آباد:8/ اگست (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس/ اُردو لیکس) وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر ڈی رویندر نے تلنگانہ یونیورسٹی کونسل آف ہائیر ایجوکیشن حیدرآباد کے دفتر میں Toledo یونیورسٹی، Camps Bellsville یونیورسٹی امریکہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈی رویندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی نئی تعلیمی پالیسی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق دوہری ڈگری اور مشترکہ ڈگریوں ان دو یونیورسٹیوں کے تعاون اور ترقی پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی ایم ایس سی بائیو ٹکنالوجی اور کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کے ریسرچ اسکالرطلباء اور فیکلٹی ممبران کے استفادہ کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں یونیورسٹیوں کے مشترکہ تعاون سے نومبر 2022 ء میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس کیلئے بائیو ٹکنالوجی اور کیمسٹری کے فیکلٹیز اور ریسرچ اسکالرس کی تدریسی اور تحقیقی صلاحیت میں اضافہ کرنے کیلئے Toledo یونیورسٹی، Camps Bellsville یونیورسٹی کے نصاب کو یونیورسٹی سے مربوط کرنے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر Toledo یونیورسٹی امریکہ کے انٹرنیشنل ایگزامینٹ ڈائریکٹر امیت تیاری اور کیمپس Bellsville یونیورسٹی کے انٹرنیشنل آفیسربین الاقوامی امور پروفیسر پیٹر تھامس، بائیو ٹکنالوجی اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پروین مامڈیلا موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button