نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

نئی دہلی: ریاست کرناٹک کےاسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ آجپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ کرناٹک میں جملہ 52173579 ووٹرس ہیں اور ریاست بھر میں 58282 پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی کی مدت کار 24 مئی کو ختم ہونے والی ہے۔ کرناٹک میں آخری بار مئی 2018 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ ریاست میں اسمبلی کی 224 نشستیں ہیں جس کیلئے انتخابات ہونے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button