جنرل نیوز

ودیا والینٹرز کی تقرری اور اسکول یونیفارم کی تبدیلی کے لئے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی رکن اسمبلی مانا کنڈور ستیہ نارائینا سے کامیاب نمائندگی.

ودیا والینٹرز کی تقرری اور اسکول یونیفارم کی تبدیلی کے لئے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد کی جناب کوم پلی ستیہ نارائینا صاحب MLA ماناکنڈور سے کامیاب نمائندگی.

سید معین الدین جوائنٹ سکریٹری اسوسی ایشن کی اطلاع کہ بموجب گورنمنٹ پرائمری اسکولس میں اس سال لڑکوں کےلئے شرٹ اور پائینٹ کہ بجائے چڈی اور لڑکیوں کےلئے شرٹ شلوار کہ بجائے اسکرٹ دی جارہی ہے جو کہ اردو میڈیم اسکول کہ طلباء کےلئے نازیبا ہے اس سلسلے میں اطلاع ملتے ہی تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کا وفد MLA ماناکنڈور جناب کوم پلی ستیہ نارائینا صاحب سے نمائندگی کیا جس پر MLA صاحب نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے CEO محترمہ شوانی صاحبہ کو بذریعہ فون ہدایت دی کہ اردو میڈیم اسکولوں میں پڑھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے چڈی اور اسکرٹ کہ بجائے پائینٹ اور شلوار دئیے

 

جائیں.اور ساتھ ہی ساتھ تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نے مدارس میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے آنے والی تمام دشواریوں کو واقف کروایا گیا اور کانگریس حکومت بننے کے بعد وزیر اعلیٰ جناب ریونت ریڈی صاحب سے جمعیۃ علماء کہ ذریعہ نمائندگی کرنے پر وزیر اعلیٰ کہ کہے ہوئے الفاظ کو بھی نقل کیاگیا کہ نئے تعلیمی سال کہ پہلے ہی دن سے ہم ودیا والینٹرز کو تقرر کریں گے.

 

جس پر MLA صاحب مثبت انداز میں جواب دیاکہ اس بارے میں وزیراعلیٰ صاحب خود فکر مند ہیں. تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے وفد میں سرپرست اسوسی ایشن جناب سرور شاہ بیابانی صاحب،سرپرست اسوسی ایشن جناب افضل محی الدین صاحب، صدر اسوسی ایشن جناب حافظ سید مطھرالدین صاحب، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالمجید صاحب کہ علاوہ سید معین الدین وغیرہ موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button