انٹر نیشنل

طارق فتح نہیں رہا

حیدرآباد: شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والا پاکستان کا گستاخ‌ نام نہاد صحافی و مصنف طارق فتح نہیں رہا۔  73 سال کی عمر میں کینیڈا میں مقیم طارق فتح چل بسا۔ وہ کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا تھا۔ اس کی بیٹی نتاشا فتح نے ٹویٹر پوسٹ میں اپنے باپ کی موت کی خبر کی تصدیق کی

20 نومبر 1949 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہونے والا طارق فتح  1980 کی دہائی کے اوائل میں کینیڈا منتقل ہوگیا تھا اور ایک صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر کام کررہا تھا۔

بنگلہ دیش کی بدنام گستاخ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے ساتھ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کی رسوائی کا سبب بننے والا طارق فتح ہندوستان کے الکٹرانک میڈیا کی آنکھوں کا تارہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button