نیشنل

دہلی میونسپل کارپوریشن پر عام آدمی پارٹی کا قبضہ _ شیلی اوبرائے میئر منتخب

نئی دہلی _ 22 فروری ( اردولیکس) دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدہ پر عام آدمی پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی کی کارپوریٹر  شیلی اوبرائے دہلی کے میئر کے انتخاب میں 150 ووٹوں کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کی میئر منتخب ہوئیں۔ اس سے پہلے بی جے پی اور اے اے پی کے درمیان نامزد ارکان کے حق رائے دہی کو لے کر تنازعہ پیدا  ہوا تھا جس کی وجہ سے تین بار میئر کے انتخاب کی میٹنگ ملتوی ہوگئی تھی ۔ اس مسئلہ کو عام آدمی پارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے 22 فروری کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جس پر آج انتخاب ہوا۔

 

شیلی اوبرائے دہلی یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں۔ وہ انڈین کامرس ایسوسی ایشن کی تاحیات رکن بھی ہیں۔ اوبرائے نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (IGNOU) اسکول آف مینجمنٹ اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button