جنرل نیوز

محمد علی شبیر عمرہ کے مبارک سفر پر روانہ، محمد فیروز الدین قائد کانگریس کاماریڈی ودیگر کی ملاقات۔ 

کاماریڈی 29/فروری (پریس ریلیز) مشیر حکومت تلنگانہ الحاج محمد علی شبیر بعزم عمرہ کے مبارک سفر پر روانہ، اور روانگی کے موقع پر قائد کانگریس کاماریڈی محمد فیروز الدین، حافظ عبدالواجد علی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی، الحاج محمد عبدالواجد علی خازن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے محمد علی شبیر کے مکان پر ملاقات کرکے گلدستہ پیش کیا، اور نیک خواہشات کا اظہار اور مبارک سفر میں عمرہ وزیارت مدینہ منورہ کے موقع پر بالخصوص ملک میں امن وخوشحالی اور ترقی کی دعاؤں کی اپیل کی، اس موقع پر الحاج مقصوداحمد خان ایڈوکیٹ، الحاج محمد عبدالماجد انجینئر ائیر پورٹ تک قافلہ میں شامل تھے، واضح رہے کہ رمضان سے قبل مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر ان شاء اللہ واپس ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button