جنرل نیوز

عروج اتنا نصیب ہو تمہیں زمانہ میں _ مولاناسید محموداسعدمدنی بااثرشخصیات میں سے 

مضمون ‌نگار 

عبدالقیوم شاکر القاسمی

جنرل سکریٹری جمعیة علماء

ضلع نظام آباد. . تلنگانہ

9505057866

اللہ تعالی نے نظام کائنات ہی کچھ اس طرح بنایا ہیکہ اس دنیاے فانی میں کسی کو باکمال لائق وفائق بنایا اورکسی کو کوی مقام بلند نہیں دیا گیا زندگی کے ہر شعبہ میں باری تعالی کا یہ قانون جاری وساری ہے

یہ اسی کی سنت اورعادت ہیکہ وہ کسی کو بااثر بناتا ہے تو کسی کو بے اثر۔ کسی کو وہ بصارت کے ساتھ ساتھ انتہای دوررس نگاہ بصیرت بھی دیتاہے تو کسی کو محض بصارت یا بصیرت سے نوازدیتاہے بس قانون خداوندی یہی رہا ہے ازل تا امروز کہ وہ جس کو چاہے معظم ومحترم کردے اورجس کو چاہے اس مقام سے اتاردے

قرآن عظیم اس بات کی جانب واضح الفاظ میں ہماری راہ نمای کرتا ہیکہ

*وتعز من تشاء وتذل من تشاء*

لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی ذہن نشیں ہونا چاہیے کہ ساری قدرت اورعظمت کا حقیقی مالک وہی اللہ ہے اسی کے پاس ہے حقیقی سلطنت وبادشاہت اسی کے قبضہ وقدرت میں ہے عزت وذلت اوروہی اس کا حقدار بھی ہے

بہرکیف

دنیامیں کسی کو عروج کا ملنا یہ یوں ہی آسان وبے محنت نہیں ہوتا ہے بلکہ جب بندہ اخلاص نیت وخلوص دل سے خالق کی عبادت نبی اطاعت اورمخلوق کی خدمت میں اپنے آپ کو لگادیتاہے تب جاکر اس کو کوی مقام عزت ورفعت نصیب ہوتا ہے اور وہ کمال درجہ تک پہونچ جاتا ہے

مولانا سید محموداسعد مدنی صدرجمعیہ علماء ہند کی اپنی محنتوں کارہاے نمایاں اور علمی وعملی صلاحیت ولیاقت اور مخلوق خداکی خدمت کا یہ ثمرہ ہیکہ اللہ تعالی نے آپ کی ہمہ جہات خدمات کو قبول کیا اورملک وملت کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے آپ کی فکروں جہد مسلسل وعمل پیہم کو باری تعالی نے شرف قبولیت بخشی تب جاکر دنیا کے انتہای نقاد وتحقیقی نظر رکھنے والوں کی نظر انتخاب آپ پر پڑی اور آپ کو ملک کی عظیم ترین مذہبی شخصیات میں شمارکیا گیا … گرچیکہ مخلصین کا کوی بھی کام دنیا اوردنیا والوں کے لےء نہیں ہوتا اور نہ ہی اس فانی عروج وبلندی کیلے ان کے کارنامے ہوتے ہیں ۔۔۔

حدیث میں آتا ہیکہ جب بندہ اخلاص کے ساتھ ہر کس وناکس کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے محبت وروداری کا علمبردار بن جاتا ہے تو اللہ تعالی کی نگاہ میں وہ سب سے پہلے باعزت و محترم بنتا ہے پھر حکم رب سے جبرائیل ودیگر فرشتے پھر آسمان والے سب اس کو چاہنے لگتے ہیں مزید انعام سے نوازتے ہوے اللہ تعالی زمین والوں کے دلوں میں اس کی مقبولیت ومحبوبیت کو ڈال دیتے ہیں پھر

*ویوضع لہ القبول فی العالم کلہ*

کا مصداق بناکر سارے عالم میں اس کا ڈنکا بجادیتے ہیں اوروہ سب کے نزدیک ایک محبوب اورمسلم شخصیت بن کر ابھرتا رہتا ہے

یقینا آپ والا نے دنیا والوں کی پرواہ کےء بغیر کسی بھی لومة لائم کی فکر کےء بغیر دین ومذہب کے تحفظ کے لےء قوم مسلم بلکہ انسانیت کی فلاح وبہبود کی خاطر جمعیت علماء ہند کے اسٹیج سے جو کام کیا اورکررہے ہیں اسی کا یہ نتیجہ ہیکہ لوگوں میں آپ کی مقبولیت کو اللہ نے عام وتام فرمایا اور ریسرچ کمیٹیوں نے آپ کو ایک ممتاز شخصیت اورنامی گرامی مقتداء وپیشواء مان لیا اور اعزازات سے آپ کو نوازاگیا میں .اپنی طرف سے اصالة اورجمعیة علمایء ضلع نظام آباد کی جانب سے نیابة دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوے دعاگو ہوں کہ رب کائنات آپ کو اتنا عروج اتناعروج دے کہ زمانہ دیکھ کر عش عش کراٹھے

اور آپ کے توسط سے مسلمان اورملک وملت کی شان بڑھےہر قسم کے شروروفتن سے باری تعالی آپ کی ہر جانب سے حفاظت فرماے آمین

حق بات یہ ہیکہ حضرت فداے ملت رح جس تندہی اورجستجو سے ملت اسلامیہ اورملک وملت کی سالمیت کے لےء بے باک ہوکر آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرات رکھتے تھے اللہ تعالی نے وہی جذبہ وہی جرات وہی فراست وہی دوررس نگاہیں آپ کو ورثہ میں عطاء فرمای ہیں اورآپ جانشینی کا حق اداکرتے ہوے پوری ذمہ داری اور حسن انداز سے اس عظیم ورثہ کو سمبھالے ہوے ہیں

*کہ آسماں بھی بلندیوں پہ تمہاری ناز کرے*

متعلقہ خبریں

Back to top button