تلنگانہ

تلنگانہ کے کورٹلہ میں شادی کے منڈپ سے دلہن امتحانی مرکز پہنچ گئی

جگتیال _ 14 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک دلہن شادی کے منڈپ سے  امتحان تحریر کرنے کیلئے امتحانی مرکز پہنچ گئی۔یہ واقعہ جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں پیش آیا۔ کورٹلہ ایپا گٹہ کے رہنے والے سائیلو کی بیٹی پدماوتی ایک پرائیویٹ ڈگری کالج میں بی ایس سی سال دوم کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس وقت چوتھے سمسٹر کے امتحانات چل رہے ہیں۔ پدماوتی کی شادی ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد کے راجو سے طئے پائی۔ شادی کے دن ہی امتحان ہونے پر شادی کی رسوم کی جلد تکمیل کو یقینی بنایاگیا اور اس شادی کی رسم ادا کرنے کے فوری بعد نوبیاہتا جوڑا  امتحانی مرکز چلاگیا۔ پدماوتی نے دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کیمسٹری کا امتحان لکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button