تلنگانہ

حیدرآبادی طالب علم کا کینیڈا میں ہارٹ اٹیک سے انتقال

حیدرآباد: کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے والے حیدراباد کے ایک نوجوان کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ 25 سالہ شیخ مزمل احمد انٹاریو میں واٹر لو کیمپس کے کونسٹو کالج میں تعلیم حاصل کر رہے تھے

 

ان کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ سے بتایا گیا ہے، وہ دسمبر 2022 سے ماسٹرس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید بخار سے متاثر تھے ان کے دوست نے فون پر ارکان خاندان کو اطلاع دی کہ مزمل کا قلب پر حملہ سے انتقال ہو گیا۔

 

نوجوان کے ارکان خاندان نے میت کو حیدرآباد لانے کے لیے انتظامات کی مرکزی حکومت سے خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button