ایجوکیشن

گروکل پی. جی. ٹی میتھامیٹیکس میں شگفتہ سمین رینک حاصل کرنے پر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر کی جانب سے تہنیت

گروکل پی. جی. ٹی میتھامیٹیکس میں شگفتہ سمین رینک حاصل کرنے پر دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن نے مبارک بادی پیش کی۔

 

افضل محی الدین کنوینر گروکلا کوچنگ سنٹر دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی اطلاع کہ بموجب شگفتہ سمین بنت جناب محمد انور صاحب ساکن حسینی پورہ کریم نگر نے مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے چلائی گئی گروکلا، اور گروپس کی کوچنگ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پی. جی. ٹی. میتھامیٹیکس میں رینک حاصل کیا ہے۔ الحمداللہ سرٹیفکیٹ ویرفیکیشن بھی مکمل ہوچکا ہے

 

ان شاءاللہ عنقریب آپائٹمنٹ آرڈر بھی آئیگا۔ جیسا ہی یہ اطلاع ملنے پر بذریعہ فون *جناب انجنئیر محمد مظفر الدین احمد شبیر صاحب صدر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، جناب مرزا احمد بیگ صاحب، ڈاکٹر محمد سلیم الدین صاحب نائب صدور سوسائٹی، جناب شیخ ابو بکر خالد صاحب جنرل سیکرٹری سید مظفر الدین ارگنائزنگ سیکرٹری سوسائٹی نے مبارک بادی پیش کی.

 

اور جناب سرور شاہ بیابانی صاحب سرپرست کوچنگ سنٹر مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی، افضل محی الدین صاحب کنوینر کوچنگ سنٹر،حافظ عبدالمجید اشتیاق معتمد تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن،جناب اظہار حسین صاحب لیکچرر آرٹس کالج کریم نگر نے گھر پہنچ کر مبارک بادی دیتے ہوئے شال پوشی فرمائی۔* ان شاءاللہ تمام نتائج آنے کے بعد مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button