جنرل نیوز

حلقہ اسمبلی آرمور کے ماکلور منڈل اور ٹاؤن عیدگاہ، قبرستان، کمیونٹی ہال، شادی خانہ اور مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے رقم کی اجرائی

رکن اسمبلی جیون ریڈی کی ہدایت پر سمیر احمد اور ایم پی پی بی آرایس کا مسلم قائدین کے ساتھ اجلاس 

نظام آباد:7/ فروری( اردو لیکس)حلقہ اسمبلی آرمور کے ماکلور منڈل اور ٹاؤن میں واقع عیدگاہ، قبرستان، کمیونٹی ہال، مسلم شادی خانہ اور مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے رکن اسمبلی جیون ریڈی کی خصوصی دلچسپی سے جملہ رقم94لاکھ روپئے اجراء کردئیے گئے ہیں۔منظورہ رقم اڈمنسٹریٹیو منظوری میں ضلع کلکٹر کے پاس موجود ہے۔ رکن اسمبلی جیون ریڈی کی ہدایت پر اس سلسلہ میں ایم پی پی دفتر پر سمیر احمد اور بی آرایس ایم پی پی پربھاکر نے مسلم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔

 

سمیر احمد ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس پارٹی نے بتایا کہ ماکلور ٹاؤن میں واقع عیدگاہ، مساجد، قبرستان اور کمیونٹی ہال کیلئے 54 لاکھ روپئے اجراء کئے گئے ہیں اسی طرح ماکلور منڈل میں واقع عیدگاہ، مساجد، قبرستان اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے 40لاکھ روپئے اجراء کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگاکہ بی آرایس ضلع حرکیاتی قائد سمیر احمد اور عثمان حضرمی نے مسلم قائدین کے وفد کے ہمراہ رکن اسمبلی جیون ریڈی سے آرمور دورہ کے علاوہ حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقاتیں کرتے ہیں حلقہ اسمبلی آرمور میں واقع مساجد، عیدگاہ قبرستان اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے فنڈ کی اجرائی کے سلسلہ میں نمائندگی کی تھی جس کے نتیجہ میں سارے حلقہ اسمبلی آرمور کے مساجد، عیدگاہ، کمیونٹی ہال و قبرستانوں میں ترقیاتی کام کی انجام دہی کیلئے فنڈ کی منظوری عمل میں لائی گئی۔

 

حلقہ اسمبلی آرمور میں واقع 48 مساجد میں تعمیر و مرمت کیلئے جملہ ایک کروڑ روپئے اجراء کئے جاچکے ہیں۔ ماکلور ٹاؤن اور منڈل کیلئے ترقیاتی فنڈ کی اجرائی پر مقامی ذمہ داران منڈل کوآپشن ممبر احمد، ماکلور ٹاؤن بی آرایس پارٹی صدر محمد تاج الدین، ماکلور کمیٹی صدر عبدالرحمن، میناریٹی کمیونٹی نائب صدر محمد غوث، حبیب اور دیگر نے رکن اسمبلی جیون ریڈی اور ایم ایل سی کے کویتا، راجیشو رریڈی بی آرایس پارٹی حلقہ اسمبلی آرمور انچارج سے اظہار تشکر کیا۔

 

سمیر احمد ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس نے رکن اسمبلی جیون ریڈی، ایم ایل سی کے کویتا اور راجیشور ریڈی سے خصوصی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جیون ریڈی بلالحاظ مذہب و ملت حلقہ اسمبلی آرمور کی ترقی کیلئے فنڈ کی اجرائی عمل میں لارہے ہیں جس کیلئے تمام طبقات کے عوام ان کی کارکردگی سے بے حد خوش اور مطمئن ہے۔ سمیر احمد نے ماکلور منڈل اور ٹاؤن میں واقع مساجد، عیدگاہ، قبرستان، کمیونٹی ہال کی تعمیر کیلئے فنڈ اجراء کردئیے جانے پر مسٹر جیون ریڈی سے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button