تلنگانہ

تلنگانہ میں گروپ 2 کی 783 ملازمتوں کے لئے 5 لاکھ 52 ہزار درخواستیں موصول

حیدرآباد _ 16 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ میں گروپ-2 کی ملازمتوں کے لیے درخواست کی آخری تاریخ آج شام ختم ہوگئی ۔  تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے کہا کہ 783 ملازمتوں کے لیے 5,51,943 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ گروپ-2 کے امتحانات کی تواریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ 18 جنوری سے گروپ-2 کی ملازمتوں کے لیے آن لائن درخواستیں موصول کی جارہی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین دنوں میں 1.10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آخری روز 68 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں دیں۔ TSPSC حکام کا کہنا ہے کہ سرور سے کچھ امیدواروں کی فیس کی ادائیگی کو حتمی شکل دینے کے بعد درخواستوں کی کل تعداد میں معمولی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ گروپ II کے امتحان کے لیے ہر پوسٹ کے لیے اوسطاً 705 لوگ مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button