تلنگانہ

تلنگانہ کے اچم پیٹ میں رات دیر گئے بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں تصادم _ رکن اسمبلی بالراجو زخمی

حیدرآباد _ 12 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے اچم پیٹ اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس رکن اسمبلی بالراجو پر کانگریس کارکنوں نے حملہ کردیا۔ جس میں رکن اسمبلی زخمی ہوگئے۔انھیں علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اچم پیٹ ٹاون میں بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکن اسمبلی بالراجو انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد رات 11 بجے اچم پیٹ ٹاؤن واپس ہوئے اور انہوں نے ایم پی ڈی او کے دفتر کے سامنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے

معلوم ہوا کہ کانگریس کے کارکنوں کو اس بات کی اطلاع ملی کہ رکن اسمبلی رقم تقسیم کررہے ہیں جس پر کانگریس کے امیدوار ومشی کرشنا اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے۔ اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ بی آر ایس پارٹی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ ومشی کرشنا کے حامیوں نے پتھراو کیا اور رکن اسمبلی کی کار پر حملہ کیا۔جس میں بالراجو زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button