تلنگانہ

اور جب ملعون راجہ سنگھ کی بلٹ پروف کار سڑک پر خراب ہوگئی

حیدرآباد _ 14 نومبر ( اردولیکس) بی جے پی کا معطل رکن اسمبلی ملعون رکن  راجہ سنگھ کی بلٹ پروف کار آج پھر ایک مرتبہ خراب ہوگئی۔ افضل گنج مارکیٹ میں ملعون کی گاڑی خراب ہوگئی۔ ڈرائیور گاڑی سے باہر نکلا اور اسے اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔جس پر  راجہ  سنگھ کار سے اتر کر اسے اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی لیکن گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوئی۔

جس کے بعد راجہ سنگھ  کار اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ کر پیدل گھر چلا گیا۔ راج سنگھ نے  کہا کہ اس نے کئی  بار پولیس کے اعلیٰ حکام سے گاڑی کو اچھی حالت میں دینے کی درخواست کی لیکن اہلکاروں نے توجہ نہیں دی۔ راجہ سنگھ نے الزام لگایا کہ اس نے کئی  بار آئی جی کو بلٹ پروف گاڑی کو تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ راج سنگھ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اس کے ساتھ حکومت کا رویہ غلط ہے ، جس سے اس  کی جان کو خطرہ ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button