تلنگانہ

تلنگانہ میں قیامت خیز گرمی ، لو لگنے سے کانسٹیبل کی موت _ آیندہ تین دنوں تک 14 اضلاع میں شدید گرمی کی پیش قیاسی

حیدرآباد _ 15 مئی (اردولیکس) تلنگانہ ان دنوں قیامت خیز گرمی کی لپیٹ میں ہے۔صبح سے ہی گرم ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے لو لگنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں  لو لگنے کے واقعہ میں منچریال ضلع میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ منچریال ضلع کے لکشٹی پیٹ سے تعلق رکھنے والا سنتوش راما کرشنا پور پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل تھا اتوار کو لو لگنے سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا جہاں رات 11 بجے علاج کے دوران سنتوش کی موت ہوگئی۔

 

ایک ہفتے کے اندر دھوپ کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ منچیریال ضلع کے کونڈاپور میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ سورج کی شدت اگلے تین دنوں تک مزید بڑھے گی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا۔

 

حیدرآباد کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت 40-42 ڈگری رہے گا۔ریاست کے 14 اضلاع میں درجہ حرارت اثر شدید رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریم نگر، جنگاوں، نلگنڈہ اور کھمم اضلاع میں 45 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے انتباہ دیا ہے کہ  14 اضلاع نلگنڈہ، سوریا پیٹ، کھمم، محبوب آباد، بھدرا دری کتہ  گوڈیم، ورنگل، ہنمکنڈہ، کمرم بھیم آصف آباد، کریم نگر، ملوگو، جے شنکر بھوپال پلی ، پیداپلی اور منچیریال، ضلع جگتیال میں تین دنوں تک گرمی میں شدت میں مزید اضافہ  ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button