تلنگانہ

حیدرآباد میں بھینسوں کی نمائش _ کروڑوں روپے کے مختلف اقسام کے بھینس

حیدرآباد _ شہرحیدرآباد کے نارائن گوڑہ علاقہ میں بھینسوں کی نمائش سدرفیسٹیول بڑے پیمانہ پر منایاگیا۔اس فیسٹیول کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے لائے گئے بھینسوں کو خوبصورتی سے سجا کر ان کے ساتھ پرمظاہرہ کیاگیا۔

 

دیوالی تہوار کے موقع پر ہر سال، یادو طبقہ اس فیسٹیول کا اہتمام کرتا ہے جس میں بڑے پیمانہ پر بھینسوں کی نمائش کی جاتی ہے۔شہر کے نارائن گوڑہ اور خیریت آباد میں یہ فیسٹیول منایاگیا۔ یادو طبقہ کی جانب سے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔اس موقع پر بیلوں کو سجایا گیا تھا اور ان کی سڑکوں پر پریڈ کروائی گئی۔اس موقع پر بیلوں نے اسٹنٹ بھی کئے۔اس موقع پر نوجوانوں کی جانب سے رقص کا بھی کیاگیا۔

 

1946میں پہلی مرتبہ نارائن گوڑہ وائی ایم سی اے میں اس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال دیوالی کے موقع پر اس فیسٹیول کے اہتمام کی روایت چلی آرہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button